اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

ایک اور میزائل حملہ ناکام بنا دیا : بحرینی فوج

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
فوٹو: الشرق الاوسط

بحرين کی مسلح افواج نے کہاہے کہ ایران کی جانب سے کئے جانے والے نئے حملوں کا فضائی دفاعی نظام نے مؤثر طریقے سے مقابلہ کیا ہے۔

بحرینی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فوجی قیادت نے کہا ہے کہ حملوں سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا اور صورتحال مکمل طور پر محفوظ اور قابو میں ہے۔

ایران، امریکہ جنگ: مکمل اور بھرپور کوریج، کلک کریں

فوجی قیادت نے اعلان کیا ہے کہ ان غیر مجاز حملوں کے پیشِ نظر، جو بین الاقوامی قانون کی صریحاً خلاف ورزی ہیں، بحرین کی فضائی حدود عارضی طور پر بند رہے گی۔ 

ساتھ ہی زور دیا گیا کہ بحرين اپنے خود مختاری اور سلامتی کے تحفظ کے لیے بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق تمام ضروری اقدامات اٹھانے کا مکمل حق رکھتا ہے۔