کویت کے متعلقہ سرکاری ادارے نے اعلان کیا ہے کہ خطے میں جاری حالات کے تناظر میں داغے جانے والے ڈرون نے کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے T2 کو نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں محدود مادی نقصان ہوا ہے۔
ایران، امریکہ جنگ: تمام خبریں ایک جگہ پر، کلک کیجئے
کویتی خبر رساں ایجنسی کے مطابق متعلقہ سرکاری ادارے نے وضاحت کی ہے کہ اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
مزید بتایا گیا کہ منصوبے کے مقام کو فوری طور پر خالی کرا لیا گیا اور متعلقہ ٹیموں کی جانب سے سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے ضروری احتیاطی اقدامات اختیار کیے گئے۔