کویتی وزارت تربیت نے اعلان کیا ہے کہ خطے میں جاری حالات کے پیشِ نظر اور قومی ذمہ داری کے تحت تعلیمی نظام سے وابستہ تمام افراد کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے کل بروز اتوار تمام تعلیمی مراحل میں تدریس کو آن لائن نظامِ تعلیم میں منتقل کیا جائے گا۔
ایران، امریکہ جنگ: تازہ ترین خبروں کے لیے یہاں کلک کریں
وزارت نے آج ہفتہ کو جاری کردہ بیان میں واضح کیا کہ وہ موجودہ صورتِ حال پر مسلسل اور قریبی نظر رکھے ہوئے ہے اور ریاست کے متعلقہ اداروں کے ساتھ براہِ راست رابطے میں ہے۔ مزید کہا گیا کہ تمام فیصلے اور اقدامات عوام کے امن و سلامتی کے تحفظ کے ساتھ ساتھ تعلیمی عمل کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔