اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

بحرین میں تمام تعلیمی ادارے آن لائن ہوں گے

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
فوٹو: اخبار الخلیج

بحرین کی وزارتِ تعلیم نے طلبہ و طالبات کی سلامتی کے پیشِ نظر عارضی احتیاطی اقدام کے طور پر تعلیمی سرگرمیوں کو آن لائن نظامِ تعلیم میں منتقل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق یہ فیصلہ تمام ابتدائی تعلیمی اداروں، سرکاری و نجی اسکولوں اور اعلیٰ تعلیمی اداروں پر لاگو ہوگا۔

متعلقہ ادارے منظور شدہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے تعلیمی عمل اور طلبہ کی حاضری و تسلسل کو یقینی بنائیں گے۔

ایران، امریکہ جنگ: تمام خبریں ایک جگہ پر، کلک کریں

اسی طرح بحرین کی وزارتِ محنت نے احتیاطی اقدام کے طور پر اور زیرِ تربیت افراد کی سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ نجی تربیتی اداروں میں جاری تمام تربیتی پروگرام کل بروز اتوار یکم مارچ 2026 سے تاحکمِ ثانی آن لائن نظام کے تحت منعقد کیے جائیں گے۔

وزارت نے واضح کیا کہ نجی تربیتی ادارے اس امر کے پابند ہوں گے کہ اپنے پیشہ ورانہ اور فنی پروگراموں میں داخل طلبہ کی تربیت ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے مسلسل جاری رکھیں تاکہ تعلیمی و تربیتی عمل میں تسلسل برقرار رہے اور کسی قسم کا تعطل پیدا نہ ہو۔