ولی عہد و وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز آل سعود سے پاکستان کے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق گفتگو کے دوران خطے کی سنگین صورتِ حال اور جاری کشیدگی کے امن و استحکام پر مرتب ہونے والے اثرات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ایران، امریکہ جنگ: تازہ ترین خبروں کے لیے یہاں کلک کریں
پاکستانی وزیرِ اعظم نے سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے بھرپور یکجہتی کے موقف کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان، ایرانی جارحانہ حملوں کے تناظر میں، اپنی خودمختاری، سلامتی اور استحکام کے تحفظ کے لیے سعودی عرب کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کی مکمل حمایت اور تائید کرتا ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ حملے خطے کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کا باعث ہیں۔