اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

خطے کی جنگی صورتحال: کویت میں نمازِ تراویح عارضی طور پر منسوخ

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
(فوٹو: انٹرنیٹ)

مشرق وسطیٰ میں کشیدہ صورت حال کے تناظر میں کویت میں نماز تراویح کو عارضی طور پر منسوخ کردیا گیا ہے۔

وزارتِ اوقاف و اسلامی امور نے اعلان کیا ہے کہ موجودہ علاقائی صورتحال کے باعث ملک بھر کی تمام مساجد میں فی الحال صرف عشا کی نماز ادا کی جائے گی، جبکہ نمازِ تروایح کو اگلے حکم تک منسوخ کر دیا گیا ہے۔

ایران، امریکہ جنگ: تازہ ترین خبروں کے لیے کلک کریں

وزارت کے مطابق یہ فیصلہ خطے میں جاری حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے اور اس کا اطلاق تمام گورنریٹس کی مساجد پر ہوگا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ انتظام عارضی نوعیت کا ہے اور نئی ہدایات جاری ہونے تک برقرار رہے گا۔