اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

کویت نے میزائل اور ڈرون تباہ کردیے، ٹکڑے گرنے سے 3 اہلکار زخمی

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
(فوٹو: انٹرنیٹ)

کویت کی وزارتِ دفاع نے اعلان کیا ہے کہ علی السالم فضائی اڈے پر میزائلوں اور ڈرون حملوں کو ناکام بنانے کے دوران گرنے والے دھاتی ٹکڑوں کے باعث مسلح افواج کے 3 اہلکار زخمی ہو گئے۔

مزید پڑھیں

بیان کے مطابق یہ اہل کار اس وقت زخمی ہوئے جب بیلسٹک میزائلوں اور بغیر پائلٹ طیاروں کا دفاعی نظام کے ذریعے مقابلہ کیا جا رہا تھا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف بڑی فوجی کارروائی شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

اُدھر اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے بھی کہا ہے کہ اسرائیل اور 

امریکا نے ایران کے خلاف مشترکہ آپریشن کا آغاز کیا ہے ۔ انہوں نے ایرانی عوام سے اپنی حکومت کے خلاف کھڑے ہونے کی اپیل بھی کی۔

ایران، امریکہ جنگ: تازہ ترین خبروں کے لیے کلک کریں

دوسری جانب خطے کی صورت حال کے پیش نظر  خلیجی ممالک نے اپنی فضائی حدود عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کیا ہے، جبکہ بعض ممالک میں آنے والے میزائلوں کو فضا ہی میں روکنے کی اطلاعات بھی سامنے آئیں۔

صورتحال کے پیش نظر خطے میں سیکیورٹی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔