وزیر خارجہ سے پاکستانی ہم منصب کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر گفتگو
Overseas Post
وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ کو آج پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کا ٹیلیفون موصول ہوا، جس میں دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی۔
ایران، امریکہ جنگ: تازہ ترین خبروں کے لیے کلک کریں
ٹیلیفونک رابطے میں دونوں وزرائے خارجہ نے موجودہ علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا اور ایرانی حملوں کی مذمت کی، جنہیں مملکت سعودی عرب اور خطے کے دیگر ممالک کو نشانہ بنانے کی کوشش قرار دیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے ان حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے خطے کے امن و استحکام پر تشویش کا اظہار کیا اور اس بات پر زور دیا کہ موجودہ حالات میں رابطہ اور مشاورت جاری رکھی جائے۔