یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (EASA) نے مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر یورپی فضائی کمپنیوں کو ہنگامی ہدایت جاری کرتے ہوئے 48 گھنٹوں کے لیے خطے کی فضائی حدود میں پروازیں روکنے کا حکم دیا ہے۔
مزید پڑھیں
یہ اقدام تیزی سے بدلتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال کے باعث احتیاطی تدبیر کے طور پر اٹھایا گیا ہے۔
ایجنسی کی جانب سے جاری کردہ ’کنفلکٹ زون انفارمیشن بلیٹن‘ (CZIB) میں خلیجی ممالک، اُردن، لبنان، ایران اور اسرائیل کی فضائی حدود کو تمام بلندیوں پر ہائی رسک علاقہ قرار دیا گیا ہے۔
ایئرلائنز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آئندہ اطلاع تک ان فضائی حدود
میں پرواز نہ کریں اور نہ ہی ان راستوں سے گزرنے والی پروازوں کی منصوبہ بندی کریں۔
ایران، امریکہ جنگ: تازہ ترین خبروں کے لیے کلک کریں
ایجنسی نے اپنے دائرہ اختیار میں آنے والی تقریباً 75 یورپی ایئرلائنز کو پابند کیا ہے کہ وہ 2 مارچ تک یا اس سے قبل نئی ہدایت جاری ہونے تک مشرقِ وسطیٰ کے لیے کوئی پرواز نہ چلائیں۔
اس فیصلے میں براہِ راست پروازوں کے ساتھ ساتھ وہ ٹرانزٹ پروازیں بھی شامل ہیں جو یورپ سے ایشیا یا دیگر براعظموں کی جانب جاتے ہوئے خطے کی فضائی حدود استعمال کرتی ہیں۔
ماہرین کے مطابق اس فیصلے سے یورپ اور مشرقِ وسطیٰ کے درمیان فضائی آمد و رفت اور عالمی کنیکٹیویٹی متاثر ہوگی۔