ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزيز آل سعود سے فرانسی صدر ايمانويل میكرون نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق رابطے کے دوران خطے کی سنگین صورتحال میں پیش آنے والی تازہ پیش رفت اور جاری کشیدگی کے علاقائی امن و استحکام پر مرتب ہونے والے اثرات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ایران، امریکہ جنگ: تازہ ترین خبروں کے لیے کلک کریں
ولی عہد نے ایران کی جانب سے مملکت اور برادر ممالک پر کیے گئے میزائل حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ سعودی عرب اپنی سرزمین کے دفاع کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا اور برادر ممالک کی خودمختاری، سلامتی اور استحکام کے تحفظ کے لیے ان کی مکمل حمایت جاری رکھے گا۔