اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

خطے کی صورتحال: بحرینی فضائی حدود بند ہونے سے متعدد پروازیں متاثر

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
(فوٹو: انٹرنیٹ)

بحرین کی وزارتِ ٹرانسپورٹ و مواصلات کے شعبۂ شہری ہوا بازی نے اعلان کیا ہے کہ موجودہ حالات کے پیش نظر مملکت کی فضائی حدود بند کر دی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں

فضائی حدود کی بندش کے باعث بحرین انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آنے اور جانے والی متعدد پروازوں میں تبدیلی، منسوخی یا ازسرِ نو شیڈولنگ ہو سکتی ہے۔

بحرینی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حکام نے بتایا ہے کہ بعض دیگر علاقائی ممالک کی فضائی حدود بھی بند ہیں، جس کے اثرات بحرین کی فضائی آمد و رفت پر پڑ رہے ہیں۔ 

ایران، امریکہ جنگ: تازہ ترین خبروں کے لیے کلک کریں

بیان میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ ادارے صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں اور مقامی و بین الاقوامی ایئرلائنز کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

شعبۂ شہری ہوا بازی نے واضح کیا کہ احتیاطی اقدامات اعلیٰ ترین حفاظتی اور سیکیورٹی معیارات کے مطابق نافذ کیے جا رہے ہیں، کیونکہ ہر حالت میں مسافروں اور فضائی عملے کی سلامتی کو اولین ترجیح دی جاتی ہے۔