سعودی ایئرلائن ’السعودیہ‘ نے موجودہ حالات کے باعث 8 شہروں کے لیے اپنی آمد و روانگی کی پروازیں عارضی طور پر منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں
کمپنی کے مطابق عمان، کویت، ابوظبی، دبئی، دوحہ، بحرین، ماسکو اور پشاور کے لیے تمام پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
یہ فیصلہ خطے میں جاری صورتحال کے پیش نظر احتیاطی اقدام کے طور پر کیا گیا ہے۔
السعودیہ نے واضح کیا ہے کہ یہ منسوخی 2 مارچ کو رات 11 بج کر 59 منٹ تک نافذ رہے گی۔ کمپنی کے مطابق آپریشن شیڈول میں کسی بھی
نئی پیش رفت سے مسافروں کو فوری طور پر آگاہ کیا جائے گا۔
ایران، امریکہ جنگ: تازہ ترین خبروں کے لیے کلک کریں
ایئرلائن نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایئرپورٹ روانہ ہونے سے پہلے اپنی پرواز کی تازہ ترین صورتحال آفیشل ویب سائٹ یا دیگر مصدقہ ذرائع سے ضرور چیک کریں تاکہ کسی بھی پریشانی سے بچا جا سکے۔