سلطنت عُمان کی وزارتِ خارجہ نے اسرائیل اور امریکہ کی جانب سے ایران کے خلاف جاری فوجی کارروائیوں پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ یہ تصادم خطے میں خطرناک حد تک پھیل سکتا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ عمان ان کارروائیوں کو بین الاقوامی قانون اور تنازعات کے پرامن حل کے اصولوں کے منافی سمجھتا ہے کیونکہ مسائل کا حل دشمنی اور خونریزی کے بجائے سفارتی ذرائع سے ہونا چاہیے۔
وزارت نے تمام فریقوں سے فوری طور پر عسکری کارروائیاں روکنے کی اپیل کی۔
ایران، امریکہ جنگ: تمام خبریں ایک جگہ پر، کلک کریں
عمانی وزارتِ خارجہ نے سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ ہنگامی اجلاس طلب کرے اور فوری جنگ بندی کے لیے اقدامات کرے جبکہ عالمی برادری سے بین الاقوامی قانون کے احترام کے حق میں واضح مؤقف اختیار کرنے کی درخواست کی۔