دبئی ایئرپورٹس نے اعلان کیا ہے کہ دبئی انٹر نیشنل ایئرپورٹ DXB اور مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ DWC میں تمام پروازیں تاحکمِ ثانی معطل کر دی گئی ہیں۔
انتظامیہ نے مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ فی الحال ہوائی اڈے کا رخ نہ کریں اور اپنی پروازوں سے متعلق تازہ ترین معلومات کے لیے براہِ راست متعلقہ ایئر لائنز سے رابطہ کریں۔
ایران، امریکہ جنگ: تازہ ترین خبروں کے لیے کلک کریں
مزید کہا گیا ہے کہ حالات کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے اور جیسے ہی کوئی نئی پیش رفت ہوگی، اس سے متعلق بروقت آگاہ کیا جائے گا۔