اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

امارات نے فضائی حدود وقتی طور پر بند کردی

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
فوٹو: فلائٹ راڈار

متحدہ عرب امارات کی فضائی حدود کو عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے

اماراتی نیوز ایجنسی کے  مطابق غیر معمولی احتیاطی اقدام ہے تاکہ پروازوں، عملے اور ملک کی سرزمین کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے جبکہ خطے میں سکیورٹی کے حالات تیزی سے خراب ہو رہے ہیں۔

ایران، امریکہ جنگ: تازہ ترین خبروں کے لیے یہاں کلک کریں

اماراتی محکمہ شہری ہوا بازی نے بتایا ہے کہ یہ فیصلہ جامع اور دقیق خطرات کے جائزے کی بنیاد پر کیا گیا ہے اور مقامی و بین الاقوامی متعلقہ اداروں کے ساتھ مکمل ہم آہنگی میں لیا گیا ہے۔

محکمے نے زور دیا کہ ملک کی فضائی حدود کی حفاظت اور سکیورٹی سب سے اعلیٰ ترجیح ہے۔

محکمے نے مزید کہا کہ وہ کسی بھی نئی معلومات کے بارے میں متعلقہ اداروں اور عوام کو فوری طور پر آگاہ کرے گا۔

مسافروں سے اپیل کی کہ وہ اپنی پروازوں کی تازہ ترین معلومات کے لیے ایئر لائنز سے رابطہ کریں۔ 

ساتھ ہی بتایا گیا کہ پرواز کی منسوخی یا تاخیر کی صورت میں ایئر لائنز اور مقامی ادارے مسافروں کے لیے رہائش اور کھانے پینے کی سہولت فراہم کریں گے۔