مملکت بحرین کے نیشنل کال سینٹر نے تصدیق کی ہے کہ ملک کی فضائی حدود میں نظر آنے والے متعدد میزائلوں کو ناکام بنا دیا گیا۔
سینٹر نے بتایا ہے کہ بحرین کی دفاعی فورسز کے فضائی دفاعی نظام نے انہیں کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا ہے۔
مرکز نے کہا کہ متعلقہ حکام حالات کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں تاکہ ملکی فضائی حدود کے تحفظ اور شہریوں اور مقیم افراد کی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔
نیشنل کال سینٹر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ معلومات صرف سرکاری ذرائع سے حاصل کریں اور افواہوں یا غیر مصدقہ خبروں پر اعتماد نہ کریں، تاکہ قومی امن و استحکام کو مضبوط بنایا جا سکے۔
ایران، امریکہ جنگ: تمام خبریں ایک جگہ پر، کلک کیجئے