سعودی عرب نے سخت ترین الفاظ میں ایران کے اس اقدام کی مذمت کی ہے جسے اس نے ’ظالمانہ ایرانی حملہ اور واضح خلاف ورزی‘ قرار دیا ہے، جو متحدہ عرب امارات، بحرین، قطر، کویت اور اردن کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہے جیسا کہ وزارتِ خارجہ کے بیان میں بتایا گیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت خارجہ کے بیان میں سعودی عرب نے ان برادر ممالک کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہےناور کہا کہ وہ ان ممالک کی جانب سے اٹھائے جانے والے ہر اقدام کی حمایت کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائے گا۔
سعودی عرب نے خبردار کیا کہ ممالک کی خودمختاری اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کے تسلسل کے سنگین نتائج ہو سکتے ہیں۔
سعودی عرب نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ ان حملوں کی مذمت کرے اور خطے کی سکیورٹی اور استحکام کو نقصان پہنچانے والی ایرانی خلاف ورزیوں کے خلاف تمام مؤثر اقدامات کرے۔