اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

تمام میزائل ہدف تک پہنچنے سے پہلے گرادیئے، قطری فوج

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
فوٹو: ایکس

قطر کی وزارتِ دفاع نے اعلان کیا ہے کہ ملک کی اعلیٰ سطح کی چوکسی، سکیورٹی کی تیاری اور متعلقہ اداروں کے باہمی ہم آہنگی کی بدولت ریاست کے خلاف کیے جانے والے متعدد حملوں کو کامیابی کے ساتھ ناکام بنایا گیا ہے۔

وزارت نے بتایا کہ خطرات کی اطلاع ملتے ہی پہلے سے طے شدہ سکیورٹی منصوبے کے مطابق کارروائی کی گئی اور تمام میزائلوں کو ملک میں داخل ہونے سے پہلے ہی مار گرایا گیا۔

وزارتِ دفاع نے اس بات پر زور دیا کہ قطر کی مسلح افواج ملک کی سکیورٹی کے تحفظ اور کسی بھی بیرونی خطرے کا مؤثر مقابلہ کرنے کی تمام صلاحیتیں اور وسائل رکھتی ہیں اور ملک کی سکیورٹی کی صورتحال مکمل کنٹرول میں ہے۔

وزارت نے شہریوں، مقیم افراد اور زائرین کو تسلی دی اور سب سے درخواست کی کہ سرکاری ہدایات پر عمل کریں، افواہوں پر بھروسہ نہ کریں اور معلومات کے لیے صرف سرکاری ذرائع پر انحصار کریں۔