اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

جنگ شروع ہوگئی، امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر مشترکہ حملہ

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
فوٹو: العربیہ

ایران اور امریکہ کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور خطے میں امریکی فوجی جمع بندی کے تناظر میں، اسرائیلی وزیرِ دفاع يسرائيل كاتس نے ایران کے خلاف پیشگی حملے کے آغاز کا اعلان کیا ہے اور بتایا ہے کہ پورے اسرائیل میں فوری طور پر ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں

العربیہ کے مطابق دوسری جانب نامہ نگار نے کہا ہے کہ یہ حملے امریکہ اور اسرائیل کی مشترکہ کارروائی ہیں جبکہ اسرائیلی فضائی حدود کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے وضاحت کی کہ اسرائیلی علاقوں میں بجنے والے سائرن فضائی حملوں کے تناظر میں پیشگی انتباہ کے طور پر تھے تاکہ شہریوں کو ممکنہ ایرانی میزائل حملوں کے خدشے سے آگاہ کیا جا سکے۔

مزید برآں، تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے اور عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کر دی گئی۔

اسرائیلی ذرائع کے مطابق حملوں کا پہلا مرحلہ چار دن تک جاری رہے گا اور اسے گزشتہ موسمِ گرما (جولائی 2025) میں شروع کی گئی 12 روزہ جنگ کا تسلسل قرار دیا جا رہا ہے۔

اسی دوران ایرانی دارالحکومت تہران میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں اور دھویں کے بادل بلند ہوتے دیکھے گئے۔ 

مقامی میڈیا کے مطابق وسطی تہران میں تین دھماکے ہوئے، جبکہ شارعِ جامعہ اور جمہوریہ کے علاقے میں کئی میزائل گرے۔

اطلاعات کے مطابق تہران میں وزارتِ انٹیلی جنس کو بھی نشانہ بنایا گیا اور مشرقی و مغربی تہران میں، جہاں پاسدارانِ انقلاب کے بعض اڈے واقع ہیں، دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

حملے قم، اصفہان اور کرمنشاہ تک بھی پھیل گئے، جو جغرافیائی اعتبار سے اسرائیل کے قریب ترین علاقوں میں شمار ہوتا ہے، اس کے علاوہ کرج اور شہر تبریز بھی زد میں آئے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایک حملہ تہران میں صدارتی محل کو بھی نشانہ بنا چکا ہے، جبکہ متعدد اہم شخصیات کی ہلاکتوں کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔