نائب وزیر خارجہ انجینئر ولید بن عبدالكريم الخریجی نے ترک ہم منصب سفیر موسیٰ كولاكليكايا سے ملاقات کی۔
مزید پڑھیں
جدہ میں ہونے والی یہ ملاقات اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کی سطح پر منعقدہ اوپن اینڈ ایگزیکٹو کمیٹی کے غیر معمولی اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ یہ اجلاس مقبوضہ مغربی کنارے پر اسرائیلی اقدامات اور فیصلوں پر غور کے لیے منعقد کیا گیا تھا۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے دو طرفہ تعلقات کا جائزہ اور خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ
ترک۔سعودی سفارتی رابطوں اور مشترکہ اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی۔
اس موقع پر مکہ مکرمہ ریجن میں وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل فرید بن سعد الشهری بھی موجود تھے۔