اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

وزن پر قابو پانے کے لیے ورزش اور ڈائٹ کافی نہیں

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes

سعودی ماہرِ امراضِ قلب ڈاکٹر خالد النمر نے کہا ہے موٹاپا دائمی بیماری ہے اور صرف غذائی پرہیز اور ورزش پر انحصار کرنا عموماً وزن کم کرنے کے مستقل نتائج کے لیے کافی نہیں۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق ڈاکٹر النمر نے بتایا ہے کہ مطالعے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ صرف پرہیز اور خود سے ورزش کرنے کی صورت میں پہلے دو برسوں کے دوران 10 فیصد یا اس سے زیادہ وزن کم کرنے میں کامیاب ہونے والوں کی شرح 5 فیصد سے بھی کم ہے۔

 جبکہ تقریباً 80 فیصد افراد 5 برس کے اندر کم کیا گیا زیادہ تر وزن دوبارہ حاصل کر لیتے ہیں۔

مزید پڑھیں

انہوں نے مزید کہا کہ ایسے افراد کی تعداد جو طویل عرصے تک نمایاں وزن میں کمی برقرار رکھ پاتے ہیں، ایک فیصد سے زیادہ نہیں ہے۔ 

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مریض کو ابتدا میں پرہیز اور ورزش ضرور آزمانی چاہیے تاکہ وہ خود اس نتیجے پر پہنچ سکے کہ مؤثر علاج کی طرف رجوع کرنا ضروری ہے اور طبی حقیقت کے مطابق یہ بات زیادہ تر مریضوں پر صادق آتی ہے۔

رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے