اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

متعدد شہروں میں درجہ حرارت میں کمی، مطلع گرد آلود

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
فوٹو: سبق

محکمہ موسمیات نے اپنی رپورٹ میں پیش گوئی کی ہے کہ ریاض، قصیم اور مشرقی علاقوں کے بعض حصوں میں تیز ہوائیں گرد و غبار اُڑاتی رہیں گی، جب کہ ان ہی علاقوں کے چند مقامات پر ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔ 

مزید پڑھیں

سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ اسی طرح عسیر اور جازان کے پہاڑی علاقوں کے بعض حصوں میں بھی ہلکی بارش متوقع ہے اور ان علاقوں کی بلندیوں پر بعض مقامات پر دھند بننے کے امکان کو بھی رد نہیں کیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ تبوک، الجوف اور شمالی حدود کے بعض علاقوں میں درجۂ حرارت میں کمی واقع ہوگی اور تیز ہوائیں چلیں گی۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ بحیرۂ احمر میں سطحی ہوائیں شمالی و مغربی سمت سے 25 سے 55 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمالی اور وسطی حصوں میں چلیں گی جبکہ جنوبی حصے میں یہی ہوائیں شام کے وقت شمال مغربی سے بدل کر جنوب مشرقی رخ اختیار کرلیں گی، جن کی رفتار 12 سے 32 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی۔

شمالی اور وسطی حصوں میں لہروں کی اونچائی ڈیڑھ سے ڈھائی میٹر تک رہے گی جبکہ جنوبی حصے میں نصف میٹر سے ڈیڑھ میٹر تک ہوگی۔ 

سمندر کی حالت شمالی اور وسطی حصوں میں درمیانی سے طغیانی کی طرف مائل رہے گی جبکہ جنوبی حصے میں ہلکی سے درمیانی موجوں والی ہوگی۔