اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

خلیجی رجسٹرڈ گاڑیوں کو مملکت میں 90 دن سے زائد قیام کی اجازت نہیں

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
(فوٹو: انٹرنیٹ)

کابینہ نے خلیجی ممالک میں رجسٹرڈ گاڑیوں کے مملکت میں قیام سے متعلق نئے ضوابط جاری کر دیے ہیں، جن کا مقصد استعمال کو منظم کرنا اور طویل مدت تک بغیر رجسٹریشن قیام سے متعلق خلاف ورزیوں کی روک تھام کرنا ہے۔

مزید پڑھیں

یہ ضوابط ان گاڑیوں پر لاگو ہوں گے جو کسی بھی خلیجی ملک میں رجسٹرڈ ہوں اور جن کے مالک سعودی شہری یا مقیم ہوں، یا انہیں مملکت میں چلانے کی اجازت دی گئی ہو۔

تاہم خلیجی ممالک میں لائسنس یافتہ کمپنیوں سے کرایے پر لی گئی گاڑیاں اس پابندی سے مستثنا ہوں گی۔

نئے فیصلے کے مطابق کوئی بھی خلیجی رجسٹرڈ گاڑی سعودی عرب 

میں ہر 365 دن کے عرصے میں 90 دن سے زیادہ نہیں رہ سکے گی، خواہ یہ مدت مسلسل ہو یا وقفے وقفے سے مکمل کی گئی ہو۔

gulf registered vehicles in saudi arabia 2
(فوٹو: انٹرنیٹ)

اس مدت کا شمار گاڑی کے کسٹمز چیک پوسٹ سے مملکت میں داخلے کے دن سے شروع ہوگا۔

ضوابط میں یہ سہولت بھی دی گئی ہے کہ گاڑی کا مالک یا مجاز ڈرائیور قیام کی مدت ختم ہونے سے قبل وزارتِ داخلہ کو توسیع کی درخواست دے سکتا ہے۔

وزارت اس درخواست پر اپنے اختیار کے تحت فیصلہ کرے گی اور مطلوبہ دستاویزات اور طریقہ کار کا تعین کرے گی۔

زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹمز اتھارٹی (زاتکا) کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ان ضوابط پر عمل درآمد کے لیے گاڑیوں کا متعلقہ ڈیٹا وزارتِ داخلہ کو فراہم کرے، جبکہ گاڑی کے مالک یا مجاز ڈرائیور پر لازم ہوگا کہ وہ کسٹمز پوائنٹ پر گاڑی کی مکمل معلومات رجسٹر کرائے ۔

ضوابط میں واضح کیا گیا ہے کہ مقررہ مدت سے تجاوز کرنے والوں کے خلاف ٹریفک قانون کی دفعہ 68 کی شق (5) کے تحت کارروائی کی جائے گی اور اسے باقاعدہ خلاف ورزی تصور کیا جائے گا۔

gulf registered vehicles in saudi arabia 1
(فوٹو: انٹرنیٹ)