اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

اسحاق ڈار او آئی سی کے اجلاس میں شرکت کے لئے جدہ پہنچ گئے

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
Picture of سید مسرت خلیل

سید مسرت خلیل

جدہ

پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اسلامی تعاون تنظیم ’او آئی سی‘ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کے لیے آج جمعرات کو دو روزہ دورے پر جدہ پہنچ گئے ہیں۔ 

جدہ کے شاہ عبد العزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر او آئی سی میں پاکستان کے مستقل نمائندے سید محمد فواد شیر، سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق اور جدہ میں قونصل جنرل سید مصطفیٰ ربانی نے استقبال کیا ہے۔ 

قابل ذکر ہے کہ یہ اجلاس اس پس منظر میں ہو رہا ہے جب اسرائیلی حکومت نے 1967 میں اس علاقے پر قبضے کے بعد پہلی بار مقبوضہ مغربی کنارے کے بڑے علاقوں کو بطور ’سرکاری ملکیت‘ رجسٹر کرنے کی تجویز کی منظوری دی۔

فارن آفس (ایف او) نے کہا کہ او آئی سی اجلاس میں، پاکستان کے وزیرخارجہ اسحاق ڈار مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقوں کو نام نہاد ’ریاستی سرزمین‘ میں تبدیل کرنے کے لیے اسرائیل کے تازہ ترین غیر قانونی اقدامات پر پاکستان کا نقطہ نظر پیش کریں گے۔ 

وہ وزارتی اجلاس کے موقع پر او آئی سی کے رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔ 

ایف او کے بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار مقدس شہروں کے مختصر دورے بھی کریں گے۔