اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

مسجد نبوی میں دینی رہنمائی پروگرام سے 31 ہزار زائرین مستفید

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
فوٹو: عاجل

حرمین شریفین انتظامیہ نے کہا ہے کہ مسجد نبوی کے زائرین اور نمازیوں کو رہنمائی اور آگاہی کی خدمات فراہم کی جارہی ہے تاکہ ماہِ رمضان کے دوران آنے والوں میں دینی شعور کو فروغ دیا جاسکے۔

مزید پڑھیں

عاجل ویب سائٹ کے مطابق انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ رمضان المبارک کے پہلے ہفتے میں عمرہ اور مسجد نبوی کی زیارت سے متعلق رہنمائی اور آگاہی خدمات سے مستفید ہونے والوں کی تعداد 31,004 تک پہنچ گئی ہے جن کا تعلق مختلف قومیتوں سے تھا۔ 

یہ خدمات 24 گھنٹے، 11 زبانوں میں مفت فون نمبر کے ذریعے اور مسجد نبوی کے اندر قائم فیلڈ سروس پوائنٹس پر فراہم کی جاتی ہیں۔

’سوالات کے جوابات‘ سروس حرمین شریفین میں دینی امور کی ادارے کی اہم خدمات میں سے ایک ہے، جس کا مقصد زائرین، معتمرین اور نمازیوں کی خدمت کرنا ہے۔ 

اس کے تحت زیارت، عمرہ، حج، شرعی احکام، دینی رہنمائی اور اسلامی آگاہی سے متعلق سوالات کے جوابات دیے جاتے ہیں۔ 

یہ خدمت انٹرایکٹو اسکرینز اور اسمارٹ ایپلی کیشنز کے ذریعے ڈیجیٹل طور پر بھی دستیاب ہے۔