اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

آرامكو نے الجافورہ فیلڈ سے گیس پیداوار شروع کردی

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
2030 تک 80٪ اضافے کا ہدف رکھا گیا ہے ( فوٹو: المدینہ)

سعودی آرامكو نے آج جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ اس نے گیس کی پیداوار میں توسیع کے اپنے پُرعزم منصوبے میں نمایاں پیش رفت حاصل کرلی ہے۔

 اس پیش رفت کے تحت مشرقِ وسطیٰ کے سب سے بڑے غیر روایتی گیس فیلڈ الجافورہ سے پیداوار کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ دنیا کے بڑے گیس پروسیسنگ پلانٹس میں آپریشنل سرگرمیاں بھی شروع کردی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں

سبق ویب سائٹ کے مطابق کمپنی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ 2030 تک فروخت کے قابل گیس کی پیداواری صلاحیت کو 2021 کی سطح کے مقابلے میں تقریباً 80 فیصد تک بڑھانے کا ہدف رکھتی ہے تاکہ مجموعی طور پر گیس اور اس سے منسلک مائعات کی پیداوار تقریباً 60 لاکھ بیرل تیل کے مساوی یومیہ تک پہنچ جائے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ مستقبل میں فروخت کے قابل گیس کی طلب

 اور مائعات کی قیمتوں سے مشروط طور پر، 2030 میں آپریٹنگ سرگرمیوں سے اضافی نقد بہاؤ 12 سے 15 ارب ڈالر کے درمیان متوقع ہے۔

اس موقع پر ارامکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئر امین الناصر نے الجافورہ فیلڈ میں پیداوار کے آغاز اور تناقیب گیس پلانٹ کی آپریشنل شروعات پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ارامکو اور مملکت کے توانائی کے مستقبل کے لیے بڑی کامیابی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم توقع کرتے ہیں کہ ہمارا پُرعزم گیس پروگرام منافع کے بنیادی ذرائع میں سے ایک بن جائے گا۔ 

یہ میگا منصوبے مقامی سطح پر گیس کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے میں مدد دیں گے، جس سے مختلف اہم شعبوں میں صنعت اور ترقی کو فروغ ملے گا، اس کے ساتھ ساتھ اعلیٰ قدر کی حامل مائعات کی بڑی مقدار بھی پیدا ہوگی۔