محکمہ موسمیات نے آج جمعرات کے موسم سے متعلق اپنی رپورٹ میں پیش گوئی کی ہے کہ مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، الجوف، شمالی حدود، حائل، رياض اور نجران کے بعض حصوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ گرد و غبار کا سلسلہ جاری رہے گا۔
اسی طرح عسير اور الباحہ کے مشرقی علاقوں پر بھی اس کے اثرات مرتب ہوں گے۔
مزید پڑھیں
سبق ویب سائٹ کے مطابق رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مملکت کے جنوب مغربی پہاڑی علاقوں کے بعض حصوں میں ہلکی بارش اور دھند پڑنے کا امکان مسترد نہیں کیا جا سکتا۔
مزید بتایا گیا کہ بحیرہ احمر پر سطحی ہوائیں شمالی مغربی سے شمالی سمت میں 25 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمالی اور وسطی حصوں میں چلیں گی جبکہ جنوبی حصے میں شمالی مغربی ہوائیں شام کے وقت
جنوب مشرقی رخ اختیار کرلیں گی، جن کی رفتار 12 سے 38 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی۔
لہروں کی بلندی شمالی اور وسطی حصوں میں ڈیڑھ سے ڈھائی میٹر تک اور جنوبی حصے میں نصف میٹر سے ڈیڑھ میٹر تک رہے گی۔
محکمہ موسمیات نے سكاكا اور الجوف کی تین کمشنریوں میں تیز ہواؤں اور گرد آلود فضا سے خبردار کیا ہے۔
سكاكا اور دومة الجندل گرد و غبار کے ساتھ تیز ہواؤں سے متاثر ہوں گے، جس کے باعث حدِ نگاہ 3 سے 5 کلومیٹر کے درمیان رہے گی۔