نیشنل سائبر سیکیورٹی اتھارٹی نے وزارتِ تجارت اور کونسل آف ای کامرس کے تعاون سے ’محفوظ خریداری‘کے عنوان سے نئی آگاہی مہم شروع کردی۔
مزید پڑھیں
مہم کا مقصد مملکت میں آن لائن خریداری کو محفوظ بنانے کے رجحان کو فروغ دینا ہے۔
یہ مہم ای کامرس سروسز استعمال کرنے والے صارفین اور فراہم کنندگان دونوں کو آن لائن خطرات سے محفوظ رکھنے اور محفوظ ڈیجیٹل طرزِ عمل اپنانے کی ترغیب دینے کے لیے ترتیب دی گئی ہے۔
اتھارٹی کے مطابق یہ اقدام قومی سطح پر جاری آگاہی پروگراموں کا
حصہ ہے، جس میں معاشرے کے تمام طبقات میں سائبر سیکیورٹی سے متعلق شعور بڑھانا ہے۔ اس مقصد کے لیے مختلف سرگرمیوں اور معلومات پر مبنی حکمت عملی اپنائی گئی ہے۔
مہم کے تحت ای کامرس صارفین اور سروس فراہم کرنے والوں کے لیے سائبر سیکیورٹی سے متعلق خصوصی سیشنز منعقد کیے جائیں گے، جبکہ محفوظ آن لائن خریداری کے حوالے سے ایک رہنما کتابچہ بھی جاری کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ مختلف آن لائن شاپنگ پلیٹ فارمز پر بھی سائبر آگاہی مواد فراہم کیا جائے گا۔
اسی سلسلے میں ’آمن‘ پروگرام کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے بھی ’اطلب بأمان‘ کے عنوان سے آگاہی پیغامات نشر کیے جائیں گے، جو متعلقہ قومی اداروں کے تعاون سے تیار کیے گئے ہیں۔
مہم میں مختلف عمر کے افراد کو مدنظر رکھتے ہوئے آن لائن سیکیورٹی کی اہمیت پر زور دیا جا رہا ہے۔
آگاہی مواد میں فشنگ حملوں سے بچاؤ، سائبر خطرات سے بچاؤ کے لیے حفاظتی ٹولز، ٹو فیکٹر ویری فکیشن (دو مرحلہ جاتی تصدیق) کا استعمال، ایپلی کیشنز سیکیورٹی، سسٹم اپ ڈیٹس کی اہمیت اور انٹرنیٹ کے محفوظ استعمال جیسے موضوعات شامل ہیں، تاکہ صارفین کو سائبر خطرات سے بچایا جائے۔