اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

امریکی ٹیرف خدشات: سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes

عالمی منڈی میں ایشیائی سیشن کے دوران سونے کی قیمت میں تقریباً ایک فیصد اضافہ ریکارڈ ہوگیا۔

اقتصادی ماہرین کے مطابق سرمایہ کار امریکی محصولات سے متعلق غیر یقینی صورتحال کے باعث محفوظ سرمایہ کاری کی جانب متوجہ ہو رہے ہیں اور یہ خدشات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اعلان کردہ ٹیرف پالیسیوں کے تناظر میں بڑھ رہے ہیں۔

آج بدھ کے روز اسپاٹ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 0.8 فیصد اضافے کے بعد 5186.16 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی، جبکہ امریکی فیوچر مارکیٹ میں سونے کے سودے 0.6 فیصد بڑھ کر 5205 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہوئے۔

اسی طرح دیگر قیمتی دھاتوں کے نرخوں میں بھی مثبت رجحان دیکھا گیا، جہاں چاندی کی قیمت 3.4 فیصد اضافے کے ساتھ 90.32 ڈالر فی اونس ہو گئی۔

علاوہ ازیں پلاٹینم 4.7 فیصد بڑھ کر 2269.82 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا، جبکہ پیلیڈیم کی قیمت 1.9 فیصد اضافے کے بعد 1801.47 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔