اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

2025ء کی چوتھی سہ ماہی: غیر تیل برآمدات میں 18.6 فیصد اضافہ ریکارڈ

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
(فوٹو: انٹرنیٹ)

مملکت میں 2025ء کی چوتھی سہ ماہی کے دوران غیر تیل برآمدات (بشمول ری ایکسپورٹ) میں سالانہ بنیاد پر 18.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ اسی عرصے میں قومی غیر تیل برآمدات (علاوہ ری ایکسپورٹ) 1.5 فیصد کم ہو گئیں۔

مزید پڑھیں

اعداد و شمار کے مطابق دوبارہ برآمد کی جانے والی اشیا کی مالیت میں 67.4 فیصد نمایاں اضافہ ہوا، جس کی بڑی وجہ مشینری، آلات ، برقی سازوسامان اور ان کے پرزہ جات کی برآمدات میں 79.2 فیصد اضافہ رہا، جس کے نتیجے میں یہ شعبہ مجموعی ری ایکسپورٹ کا 49.9 فیصد حصہ بن گیا ہے۔

چوتھی سہ ماہی میں مجموعی برآمدات 7.9 فیصد بڑھیں جبکہ تیل کی 

برآمدات میں 3.5 فیصد اضافہ ہوا، تاہم مجموعی برآمدات میں تیل کا حصہ گزشتہ سال کی اسی سہ ماہی کے 70.4 فیصد سے کم ہو کر 2025 کی چوتھی سہ ماہی کے اختتام پر 67.5 فیصد رہ گیا۔

شماریات اتھارٹی کی جانب سے بدھ کو جاری کردہ چوتھی سہ ماہی 2025 کی بین الاقوامی تجارتی رپورٹ کے مطابق درآمدات میں سالانہ بنیاد پر 4.7 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ تجارتی توازن کا سرپلس 26.3 فیصد بڑھ گیا۔

دسمبر 2025 کے اعداد و شمار کے مطابق غیر تیل برآمدات(ری ایکسپورٹ) میں گزشتہ سال دسمبر کے مقابلے میں 7.4 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ قومی غیر تیل برآمدات(علاوہ ری ایکسپورٹ) 8.5 فیصد کم رہیں۔

saudi ports authority 3
(فوٹو: انٹرنیٹ)

اسی مہینے ری ایکسپورٹ کی مالیت میں 43.1 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کی وجہ مشینری، آلات ، برقی سازوسامان اور ان کے پرزہ جات کے شعبے میں 96 فیصد اضافہ تھا۔

دسمبر 2025 میں غیر تیل برآمدات کا درآمدات کے مقابلے میں تناسب 37.7 فیصد تک پہنچ گیا، جو دسمبر 2024 میں 35.9 فیصد تھا۔ یہ بہتری غیر تیل برآمدات میں 7.4 فیصد اضافے اور اسی عرصے میں درآمدات میں 2.4 فیصد اضافے کے باعث سامنے آئی۔

مجموعی تجارت کے لحاظ سے دسمبر 2025 میں برآمدات 3 فیصد بڑھیں، جبکہ تیل کی برآمدات میں ایک فیصد اضافہ ہوا۔

اس کے باوجود مجموعی برآمدات میں تیل کا حصہ دسمبر 2024 کے 68.7 فیصد سے کم ہو کر دسمبر 2025 میں 67.4 فیصد رہ گیا۔ اسی مہینے درآمدات میں 2.4 فیصد اضافہ ہوا اور تجارتی سرپلس 7.1 فیصد بڑھا۔

تجارتی شراکت داروں میں دسمبر کے دوران جاپان 11.7 فیصد حصے کے ساتھ برآمدات کی سب سے بڑی منزل رہا، جبکہ درآمدات میں چین 28.7 فیصد کے ساتھ سرفہرست رہا۔

چوتھی سہ ماہی میں مجموعی طور پر چین 13.1 فیصد حصے کے ساتھ برآمدات کا سب سے بڑا شراکت دار رہا اور درآمدات میں بھی 27.2 فیصد کے ساتھ اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی۔

اتھارٹی کے مطابق بین الاقوامی تجارت کے یہ اعداد و شمار متعلقہ اداروں کے انتظامی ریکارڈز پر مبنی ہیں، جن میں غیر تیل ڈیٹا کے لیے زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹمز اتھارٹی اور تیل سے متعلق ڈیٹا کے لیے وزارتِ توانائی کے ریکارڈ شامل ہیں۔

شماریات اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اشاعت سے قبل ان اعداد و شمار کو مقررہ طریقہ کار کے تحت پراسیسنگ اور شماریاتی جانچ کے مراحل سے گزارا جاتا ہے تاکہ ڈیٹا کی درستگی اور معیار کو یقینی بنایا جا سکے۔