اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

معتمرین کو رہائش فراہم نہ کرنے پر 3 عمرہ کمپنیاں معطل

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
(فوٹو: انٹرنیٹ)

وزارتِ حج و عمرہ نے رہائشی سہولتوں کی فراہمی میں خلاف ورزی پر 3 عمرہ کمپنیوں کی خدمات معطل کر دی ہیں۔

مزید پڑھیں

حکام کے مطابق ان کمپنیوں نے معتمرین کو معاہدوں میں طے شدہ رہائش فراہم نہیں کی، جس پر کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

وزارت نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ متعلقہ اداروں کے تعاون سے ان کمپنیوں سے معاہدہ کرنے والے بیرونی ایجنٹس کے خلاف بھی ضابطہ جاتی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

وزارت کا کہنا ہے کہ بعض معتمرین ایسے پائے گئے جو مملکت پہنچنے 

کے بعد منظور شدہ رہائش سے محروم تھے، حالانکہ ان کے پروگرامز میں رہائش کی سہولت باقاعدہ درج اور تصدیق شدہ تھی۔

حکام کے مطابق خلاف ورزی کرنے والی کمپنیوں کو فوری طور پر ہدایت کی گئی کہ تمام متاثرہ معتمرین کے لیے رہائش کا بندوبست کیا جائے۔

وزارت نے بتایا کہ یہ اقدامات فوری اور طے شدہ قانونی طریقہ کار کے تحت کیے گئے تاکہ زائرین کے حقوق کا مکمل تحفظ یقینی بنایا جا سکے، آئندہ ایسی خلاف ورزیوں کی روک تھام ہو ۔

وزارت حج و عمرہ نے واضح کیا ہے کہ ان کارروائیوں کا مقصد معتمرین کو فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار کو بلند کرنا ہے، جو دانشمند قیادت کی ہدایات اور وژن 2030 کے اہداف کے مطابق ہے۔