اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

ریاض اور قصیم میں گرد، جمعرات سے سردی کی لہر شروع

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
فوٹو: سبق

 

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آج بدھ کو ہوائیں، جو گرد و غبار اور مٹی کو اُڑانے کا سبب بنتی ہیں، ریاض، القصيم اور مشرقی ریجن کے بعض حصوں پر اثر انداز رہیں گی اور یہ سلسلہ نجران کے کچھ علاقوں تک پھیل سکتا ہے۔ 

مزید پڑھیں

سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ مكہ مكرمہ، مدينہ منورہ اور تبوک کے بعض حصوں، خصوصاً ساحلی علاقوں میں بھی یہ ہوائیں متوقع ہیں۔

جازان اور عسير کے پہاڑی علاقوں کے بعض حصوں میں دھند بننے کا امکان ہے جبکہ الجوف اور شمالی حدود ریجن کے کچھ علاقوں میں بھی دھند کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

بحرِ احمر میں بالائی سطح کی ہوائیں شمالی اور وسطی حصوں میں شمال مغربی سے شمال مشرقی سمت میں 20 سے 48 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی جبکہ جنوبی حصے میں شمال مغربی سے شمالی سمت میں 12 سے 38 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار متوقع ہے۔

سردی کی لہر

دوسری طرف عرب سینٹر برائے موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ جمعرات سے خطہ نہایت سرد، قطبی نوعیت کی ہوائی لہر کے زیرِ اثر آ جائے گا، جو مشرقی یورپ کے راستے آ رہی ہے، جس کے نتیجے میں درجۂ حرارت میں نمایاں اور واضح کمی واقع ہوگی۔

سینٹر نے کہا ہے کہ فلسطین، شام، لبنان، شمالی اور وسطی عراق، نیز شمالی سعودی عرب کے بعض علاقوں میں موسم غیر معمولی طور پر سرد ہو جائے گا جبکہ سرد ہواؤں کی سرگرمی بھی دیکھنے میں آئے گی۔

یہ بھی بتایا گیا کہ اس صورتِ حال کے ساتھ ایک تیز رفتار کم دباؤ کا نظام بننے کا امکان ہے، جو خطے کے وسیع علاقوں میں بارشوں کا سبب بن سکتا ہے اور بعض اوقات ہواؤں کی شدت میں اضافے کو بھی خارج از امکان قرار نہیں دیا گیا۔

سینٹر نے وضاحت کی کہ قطبی لہر کے اثرات جمعہ، ہفتہ، اتوار اور پیر تک جاری رہیں گے، جس کے باعث درجۂ حرارت میں مزید کمی اور متاثرہ علاقوں میں سرد موسم کا تسلسل برقرار رہے گا۔