اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

پاکستان کے ساتھ سائنسی تعاون کے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی منظوری

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
فوٹو: واس

ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز آل سعود کی زیر صدرات آج منگل جدہ میں کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق کابینہ نے اپنے ایجنڈے میں شامل موضوعات، جن میں بعض امور پر مجلسِ شوریٰ نے بھی غور کیا تھا، کا جائزہ لیا۔ 

نیز سیاسی و سلامتی امور کی کونسل، اقتصادی و ترقیاتی امور کی کونسل، کابینہ کی جنرل کمیٹی اور ماہرین بورڈ کی سفارشات پر بھی غور کیا گیا، جس کے بعد متعدد اہم فیصلے کئے ہیں۔

211231321

مزید پڑھیں

کابینہ نے وزیرِ داخلہ کو پاکستان کے متعلقہ حکام سے سائنسی، تربیتی اور تحقیقی تعاون کے فروغ کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر مذاکرات اور دستخط کا اختیار دے دیا ہے۔
اجلاس میں مصری صدر عبد الفتاح السيسي سے ملاقات کے نتائج، دوطرفہ تعلقات کے فروغ، مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال اور خطے کے امن و استحکام پر بھی تبادلۂ خیال کیا ہے۔

کابینہ نے علاقائی و عالمی امور پر سعودی عرب کے مؤقف کا اعادہ کیا اور مختلف برادر و دوست ممالک کے ساتھ تعاون بڑھانے پر زور دیا۔

546544556

اجلاس میں کرغیزستان، کیوبا، ارمینیا، ترکمانستان، اسٹونیا اور دیگر ممالک کے ساتھ مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں کی منظوری دی ہے جبکہ بعض قومی اداروں کے انضمام اور مالی رپورٹس کی بھی توثیق کی گئی۔

545465465