اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

نائب گورنر مدینہ منورہ کا سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ افطار

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
فوٹو: ایکس

گورنر مدینہ منورہ کے نائب شہزادہ سعود بن نهار بن سعود بن عبد العزيز نے مسجد نبوی کے صحن میں سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ افطار کیا۔ 

اس موقع پر پولیس کے کمانڈر برائے خصوصی فرائض میجر جنرل یوسف الزہرانی اور مختلف سیکیورٹی اداروں کے افسران و اہلکار بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں

سبق ویب سائٹ کے مطابق ان کی یہ شرکت سیکیورٹی اہلکاروں کی حوصلہ افزائی اور فیلڈ میں انجام دی جانے والی ان کی ذمہ داریوں میں عملی معاونت کے اظہار کے طور پر تھی۔ 

نائب گورنر نے کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا اور امن و سلامتی کے قیام، ہجوم کی منظم نگرانی اور نمازیوں و زائرین کے لیے پُرسکون ماحول کی فراہمی میں سیکیورٹی فورسز کی خدمات کو سراہا۔

انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ مسجد نبوی کے زائرین کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنانے میں سیکیورٹی اہلکاروں کا کردار نہایت اہم ہے، جو اعلیٰ درجے کی تیاری، خلوص اور احساسِ ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ مسجد نبوی کو قیادت کی جانب سے حاصل خصوصی توجہ اس عزم کی عکاس ہے کہ زائرین کی خدمت کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں اور خصوصاً اس بابرکت مہینے میں انہیں بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔