اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

بیشتر شہروں میں گرد، شمالی اور جنوبی علاقوں میں ہلکی بارش

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
فوٹو: سبق

سعودی عرب کے مختلف شہروں میں آج منگل کو گرد و غبار اُڑانے والی تیز ہواؤں کا سلسلہ جاری رہے گا جبکہ بعض علاقوں میں بارش اور دھند کے امکانات بھی متوقع ہیں۔

مزید پڑھیں

سبق ویب سائٹ کے مطابق تیز اور گرد آلود ہواؤں کا اثر تبوک، مدینہ منورہ، مکہ مکرمہ (خصوصاً ساحلی علاقوں) کے بعض حصوں پر برقرار رہے گا۔ 

اسی طرح شمالی حدود، الجوف، حائل، القصیم، ریاض اور مشرقی ریجن کے بعض علاقوں میں بھی گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

جازان، عسیر اور الباحہ کے بعض حصوں میں ہلکی پھلکی بارش اور دھند

 بننے کے امکانات ہیں جبکہ مملکت کے شمالی علاقوں کے بعض مقامات پر بھی دھند متوقع ہے۔

متوقع زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجۂ حرارت اور موسمی کیفیات کچھ اس طرح ہیں:

  • مکہ مکرمہ: زیادہ سے زیادہ 29، کم سے کم 22، نمی 75٪، جزوی ابر آلود، تیز ہوائیں۔

  • مدینہ منورہ: 26 / 15، نمی 50٪، فضا میں گرد آلود معلق ذرات۔

  • ریاض: 31 / 14، نمی 30٪، تیز ہوائیں اور گرد و غبار۔

  • دمام: 31 / 13، نمی 85٪، تیز ہوائیں اور گرد و غبار۔

  • جدہ: 27 / 22، نمی 80٪، تیز ہوائیں اور گرد و غبار۔