اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

عمرہ زائرین کی سلامتی: احرام 100 فیصد کاٹن سے تیار ہونا چاہیے

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
(فوٹو: انٹرنیٹ)

سعودی ادارہ برائے معیارات، میٹرولوجی اور معیار (SASO) نے واضح کیا ہے کہ احرام کا لباس مکمل طور پر 100 فیصد خالص کاٹن سے تیار کیا جانا چاہیے۔ یہی وجہ ہے کہ اسے مارکیٹ میں پیش کرنے سے قبل سخت فزیکل اور کیمیکل ٹیسٹوں سے گزارا جاتا ہے تاکہ ضیوفِ الرحمن کی صحت اور سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔

مزید پڑھیں

ادارے کے ٹیکسٹائل لیبارٹری کے سپروائزر انجینئر جمعان الشمرانی نے ایک ٹی وی سے گفتگو میں بتایا کہ احرام کے کپڑے کی تیاری اور فروخت سے پہلے اس کی باقاعدہ جانچ کی جاتی ہے تاکہ اس میں کسی مضر مادے کی موجودگی نہ ہو۔

انہوں نے بتایا کہ یہ جانچ منظور شدہ معیاروں کے مطابق کی جاتی ہے تاکہ مصنوعات عالمی اور مقامی تقاضوں پر پوری اتریں۔

انہوں نے بتایا کہ ٹیکسٹائل لیبارٹری نہ صرف تکنیکی بلکہ نگرانی کے حوالے سے بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔ یہاں مکمل ٹیسٹنگ کے ذریعے یہ تصدیق کی جاتی ہے کہ تیار شدہ لباس مقررہ معیارات اور شرائط کے مطابق ہے، جس سے صارفین کو محفوظ اور معیاری مصنوعات میسر آتی ہیں۔

انجینئر الشمرانی کے مطابق معائنے کے عمل میں ظاہری جانچ، تیاری کے نقائص کی نشاندہی اور اس بات کی تصدیق بھی شامل ہے کہ احرام کے لباس پر کوئی غیر مذہبی نقش و نگار موجود نہ ہوں۔

اس اقدام کا مقصد شعائرِ حج و عمرہ کی حرمت برقرار رکھنا اور مارکیٹ میں دستیاب مصنوعات کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔