اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

مسجد نبوی کا مرکزی علاقہ جہاں دنیا بھر کی ثقافتیں ملتی ہیں

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
ویڈیو : واس

مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کے پہلو میں واقع مرکزی علاقہ نمایاں سیاحتی اور ثقافتی مرکز کی حیثیت رکھتا ہے۔ 

یہ دنیا بھر سے آنے والے زائرین کو اپنی جانب متوجہ کرتا ہے، خصوصاً ماہِ رمضان المبارک میں، کیونکہ یہاں روحانیت سے بھرپور فضا، زندگی کی رونق اور متنوع تجربات کا حسین امتزاج پایا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں

اخبار 24 کے مطابق اس علاقے میں مختلف النوع ریستوران موجود ہیں جو دنیا کی گوناگوں ثقافتوں کی عکاسی کرنے والے ذائقے پیش کرتے ہیں، یوں زائرین کو ایک بھرپور تجربہ حاصل ہوتا ہے جس میں اصل ذائقے اور عالمی تنوع یکجا ہو جاتے ہیں۔ 

اس کے ساتھ ساتھ خصوصی کافی شاپس بھی موجود ہیں جو پُرسکون نشستوں اور منفرد تجربے کی فراہمی کے ذریعے مختلف ذوق رکھنے والوں کی پسند کا خیال رکھتی ہیں۔

54445465
یہاں روحانیت سے بھرپور فضا، زندگی کی رونق اور متنوع تجربات کا حسین امتزاج پایا جاتا ہے (فوٹو: اخبار 24)

مرکزی علاقہ یادگاری تصاویر بنانے کے لیے بھی زائرین کا پسندیدہ مقام سمجھا جاتا ہے، جہاں اس کے نمایاں مناظر اور زندہ دل ماحول مدینہ منورہ میں گزارے گئے لمحات کو محفوظ کرنے کا خوبصورت پس منظر فراہم کرتے ہیں اور ہر آنے والے کی یادوں میں ایک پائیدار علامت بن جاتے ہیں۔

مرکزی علاقہ بدستور ایک ثقافتی اور سیاحتی سنگم کے طور پر اپنا کردار ادا کر رہا ہے، جو مدينہ منورہ سے اپنی تہذیبی و تمدنی پیغام دنیا تک پہنچاتا ہے۔ 

5644464
مختلف النوع ریستوران بھی دنیا کی ثقافتوں کی عکاسی کرتے ہیں ( فوٹو: اخبار 24)

یہ سب ایک مربوط خدماتی نظام کے تحت انجام پاتا ہے جو زائرین کے تجربے کو بہتر بناتا اور مدینہ منورہ کی دینی و تاریخی عظمت کو اجاگر کرتا ہے۔