اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

وزارتِ اسلامی امور کا اٹلی اور شمالی مقدونیہ کو 5،5 ٹن کھجوروں کا تحفہ

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
(فوٹو: واس)

وزارتِ اسلامی امور اور دعوت و ارشاد کی جانب سے خادم الحرمین الشریفین کے پروگرام کے تحت کھجوروں کا تحفہ جمہوریہ اٹلی اور جمہوریہ شمالی مقدونیہ کے حوالے کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں

 یہ اقدام دنیا بھر میں اسلام اور مسلمانوں کی خدمت کے لیے سعودی قیادت کی مسلسل توجہ کا حصہ ہے۔

اٹلی میں کھجوروں کی حوالگی سعودی سفارت خانے میں منعقدہ تقریب کے دوران کی گئی، جس میں سفارت خانے کے شعبہ سیاسی و اقتصادی کے سربراہ عبدالعزیز ناصر العاصم، روم کے اسلامک کلچرل سینٹر کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عبداللہ رضوان، مرکز کے صدر نعیم نصراللہ اور 

سفارت خانے کے دیگر اہلکار شریک تھے۔

اٹلی کے لیے مختص 5 ٹن کھجوروں سے تقریباً 20 ہزار افراد مستفید ہوں گے اور انہیں مقامی اسلامی مراکز اور متعلقہ اداروں کے تعاون سے مستحقین تک پہنچایا جائے گا۔

dates to mecdonia 2
(فوٹو: واس)

شمالی مقدونیہ میں یہ تحفہ بوسنیا و ہرزیگووینا میں قائم سعودی سفارت خانے کے دینی اتاشی کے ذریعے تقسیم کیا گیا۔

اس سلسلے میں اسلامی مشیخت کے ہیڈکوارٹر میں تقریب منعقد ہوئی جس میں البانیہ میں خادم الحرمین الشریفین کے سفیر فیصل بن غازی حفظی، نائب مفتی شیخ ارسال یعقوبی اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

یہاں بھی 5 ٹن کھجوریں فراہم کی گئیں جن سے 20 ہزار سے زائد افراد فائدہ اٹھائیں گے۔

یاد رہے کہ وزارتِ اسلامی امور خادم الحرمین الشریفین کے پروگرام کے تحت دنیا کے 120 ممالک میں کھجوروں کی تقسیم کا اہتمام کرتی ہے۔ اس اقدام کے ذریعے مملکت سعودی عرب انسانی ہمدردی، اخوت اور عالمی یکجہتی کے پیغام کو فروغ دے رہی ہے۔