اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

مسلم ہینڈ اوپن کچن مکہ کا افتتاح

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
Picture of خالد نواز چیمہ

خالد نواز چیمہ

جدہ

گزشتہ شام افطاری کے بابرکت موقع پر مسلم  ہینڈز انٹرنیشنل کے زیرِ اہتمام مسلم ہینڈ اوپن کچن مکہ کا باقاعدہ افتتاح عمل میں آیا، جس میں خدمتِ انسانیت کے جذبے کو عملی شکل دی گئی۔ اس عظیم فلاحی مشن کی سرپرستی چیرمین پیر سید لخت حسنین شاہ کی قیادت میں جاری ہے، جو دکھی انسانیت کی خدمت کو اپنی زندگی کا مقصد سمجھے ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں

اس کارِ خیر میں میزاب گروپ اور ڈیرہ فیصل آباد کے مخلصانہ تعاون نے اس منصوبے کو حقیقت کا روپ دینے میں اہم کردار ادا کیا۔ 

ان کی معاونت سے نہ صرف مکہ مکرمہ میں اوپن کچن کا قیام ممکن ہوا بلکہ غریب ممالک سے آنے والے زائرین کے لیے سحری اور افطاری کا باقاعدہ انتظام بھی کیا گیا، تاکہ وہ عبادت کے اس مقدس سفر میں یکسوئی اور اطمینان کے ساتھ اپنا وقت گزار سکیں۔

پیر سید لخت حسنین شاہ کی رہنمائی میں جاری یہ فلاحی خدمات اس بات کا عملی ثبوت ہیں کہ جب مخیر حضرات اور فلاحی ادارے مل کر کام کریں تو انسانیت کی خدمت کے بڑے سے بڑے منصوبے بھی ممکن ہو جاتے ہیں۔ 

میزاب گروپ اور ڈیرہ فیصل آباد کا تعاون اس نیک مشن میں ایک روشن مثال ہے، جو اخوت، ہمدردی اور ایثار کے جذبے کو فروغ دیتا ہے۔