ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے جاپان کی وزیراعظم سانائے تاکائیچی کو دوبارہ منصب سنبھالنے پر تہنیتی پیغام ارسال کیا ہے۔
سرکاری بیان کے مطابق ولی عہد نے سانائے تاکائیچی کو وزیراعظم کے عہدے پر دوبارہ منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے اور ان کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
پیغام میں شہزادہ محمد بن سلمان نے جاپان کے عوام کے لیے بھی مزید ترقی و خوشحالی کی دعا کی اور امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔