کنگ سلمان سینٹر برائے انسانی امداد نے 2026 کے غذائی تحفظ پروگراموں کے تحت مختلف برادر اور دوست ممالک میں اپنے امدادی اور غذائی منصوبے جاری رکھے ہوئے ہے، جن کا ہدف ضرورت مند خاندانوں اور کمزور طبقات کی معاونت ہے۔
مزید پڑھیں
سبق ویب سائٹ کے مطابق سینٹر نے حضرموت گورنریٹ کے وادی العین اور حورہ اضلاع میں 1,300 کارٹن کھجوریں تقسیم کیں، جن سے 7,800 مستحق اور خصوصی افراد مستفید ہوئے۔ یہ اقدام جمہوریہ یمن میں 2026 کے کھجور تقسیم منصوبے کا حصہ ہے، جس کا مقصد یمنی عوام کی مشکلات میں کمی لانا ہے۔
جمہوریہ بنين میں اوویمی، الیبوری اور اتاکورا کے علاقوں میں 1,370
غذائی ٹوکریاں تقسیم کی گئیں، جن سے 8,220 افراد مستفید ہوئے۔
منصوبے کے تحت ہے مجموعی طور پر 7,825 غذائی ٹوکریاں 47,000 افراد تک پہنچائی جائیں گی۔
کابل واپس آنے والوں کی امداد
افغانستان کے صوبہ کابل میں بابا جان کے کیمپ میں پاکستان اور ایران سے واپس آنے والے خاندانوں میں 100 کارٹن کھجوریں تقسیم کی گئیں، جن سے 600 افراد مستفید ہوئے۔
یہ منصوبہ افغان عوام کے لیے 300 ٹن کھجوروں کی تقسیم کا حصہ ہے۔
ماریطانیا میں غذائی مدد
ماریطانيا کے دار الحکومت نواکشوط میں غذائی منصوبے کا افتتاح کیا گیا۔
منصوبے کے تحت 8,402 غذائی ٹوکریاں تقسیم کی جائیں گی، جن سے 42,000 افراد مستفید ہوں گے، جس کا مقصد غذائی تحفظ کو فروغ دینا ہے۔
تاشقند میں 310 غذائی ٹوکریاں
ازبكستان کے شہر تاشقند میں 310 غذائی ٹوکریاں تقسیم کی گئیں، جن سے 1,550 افراد (310 خاندان) مستفید ہوئے۔
منصوبے کے تحت مجموعی طور پر 6,060 ٹوکریاں 36,000 افراد تک پہنچائی جائیں گی۔