محکمہ موسمیات نے مملکت کے 5 علاقوں کے لیے موسمی الرٹ جاری کئے ہیں، جن میں گرد و غبار اور معلق ذرات کے باعث حدِ نگاہ میں کمی کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ان موسمی حالات کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور جاری کردہ رہنما اصولوں پر عمل کریں۔
مزید پڑھیں
سبق ویب سائٹ کے مطابق مكہ مكرمہ ریجن میں بالخصوص جدة میں ہفتے کو گرد کے باعث حدِ نگاہ 3 سے 5 کلومیٹر تک متاثر رہنے کا امکان ہے۔
یہی کیفیت مدينہ منورہ میں بھی ہے جہاں گرد آلود ہوا اور کم حدِ نگاہ کا انتباہ جاری کیا گیا ہے۔
اسی طرح رياض میں الحریق، الخرج، الدلم، المزاحميہ اور حوطة بنی تمیم
میں بھی صبح 9 بجے سےگرد آلود فضا کے باعث حدِ نگاہ 3 سے 5 کلومیٹر تک محدود رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ رات اور صبح سویرے کے اوقات میں منطقة مكہ مكرمہ اور مشرقی ریجن کے ساحلی حصوں میں دھند بننے کے امکانات بدستور موجود ہیں۔
محکمے نے کہا ہے کہ بحیر احمر پر سطحی ہوائیں شمالی اور وسطی حصوں میں شمال مغربی سے شمالی سمت چلیں گی جبکہ جنوبی حصے میں جنوب مشرقی سے جنوب مغربی سمت ہوں گی۔
ہوا کی رفتار 15 سے 35 کلومیٹر فی گھنٹہ کے درمیان رہے گی، جو خليج العقبہ اور آبنائے باب المندب کی سمت 45 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔