مملکت میں آج سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے مطابق مختلف قیراط کے سونے کے نرخ بڑھ گئے۔
سب سے زیادہ فروخت ہونے والا 21 قیراط کا ایک گرام 530.52 ریال تک پہنچ گیا، جو امریکی کرنسی میں تقریباً 141.47 ڈالر کے مساوی ہے۔
سعودی گولڈ پلیٹ فارم کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 24 قیراط کے ایک گرام سونے کی قیمت 606.31 ریال ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح 22 قیراط کا فی گرام 555.78 ریال میں فروخت ہوا۔
دیگر کیٹیگریز میں 18 قیراط کی قیمت 454.73 ریال رہی، جبکہ 14 قیراط کے ایک گرام سونے کی قیمت 353.68 ریال تک پہنچ گئی۔