حرمین شریفین میں رمضان المبارک کے دوران افطار کی فراہمی کا سلسلہ بھرپور انداز میں جاری ہے اور گزشتہ صرف 2 روز کے دوران 19 لاکھ سے زائد افطار پیکٹس تقسیم کیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
یہ بات حرمین شریفین میں تنظیمِ افطار کے ڈائریکٹر ابراہیم الحجیلی نے ایک ٹی وی گفتگو کے دوران بتائی۔
انہوں نے بتایا کہ صرف 2 دن میں ایک لاکھ 90 ہزار سے زیادہ افطار پیکٹس نمازیوں اور روزہ داروں میں تقسیم کیے گئے، جو رمضان کے آغاز کے ساتھ بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر ایک منظم اور مربوط نظام کے تحت فراہم کیے جا رہے ہیں۔
ابراہیم الحجیلی کے مطابق حرمین میں افطار الصائمین منصوبے کا مقصد ان افراد کو موقع فراہم کرنا ہے جو مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں افطار کی خدمت پیش کرنا چاہتے ہیں۔
اس سلسلے میں جنرل اتھارٹی برائے امورِ مسجد الحرام اور احسان پلیٹ فارم کے درمیان باقاعدہ تعاون موجود ہے، جس کے ذریعے عطیات کی رقم مکمل طور پر مستحق مقامات تک پہنچانے کو یقینی بنایا جاتا ہے۔
مدير إدارة تنظيم الإفطار في الحرمين الشريفين إبراهيم الحجيلي: وزعنا خلال اليومين الماضيين أكثر من مليون و900 وجبة إفطار في الحرمين الشريفين pic.twitter.com/raHjiBIDog
— برامج الإخبارية (@alekhbariyaPROG) February 20, 2026
انہوں نے واضح کیا کہ اس منظم شراکت داری کے باعث افطار کی تقسیم شفاف اور مؤثر انداز میں انجام دی جا رہی ہے، تاکہ ضیوفِ الرحمن اور نمازیوں کو رمضان کے بابرکت ماحول میں سہولت اور اطمینان کے ساتھ افطار مہیا کیا جا سکے۔