اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

مصنوعی ذہانت میں قومی ترقی کے لیے جامع حکمت عملی

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
انسانی صلاحیت کی تعمیر اور اسے مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجیز سے ہم آہنگ کرنا ہے (فوٹو: واس)

عودی ڈیٹا و مصنوعی ذہانت اتھارٹی ’سدايا‘ کے سربراہ عبداللہ بن شرف الغامدی نے کہا کہ سعودی عرب وژن 2030 کے اہداف کے تحت مصنوعی ذہانت کو قومی صلاحیت کے طور پر مستحکم کر رہا ہے، جو سرکاری خدمات کی ترقی، مسابقت، انسانی سرمائے کی تعمیر اور معیارِ زندگی کی بہتری میں مددگار ثابت ہوگی۔ 

یہ حکمتِ عملی تین بنیادی ستونوں پر مبنی ہے، تاکہ ٹیکنالوجی کی مکمل صلاحیتوں سے پائیدار ترقی حاصل کی جا سکے۔

یہ بات انہوں نے انڈیا میں منعقدہ مصنوعی ذہانت کانفرنس 2026 کی اعلیٰ سطحی وزارتی نشست میں سعودی وفد کی سربراہی کرتے ہوئے کہیں ہے۔ 

اجلاس ’انسان، کرۂ ارض اور ترقی‘ کے عنوان سے منعقد ہوا، جس میں مختلف ممالک کے سربراہان، پالیسی ساز اور ٹیکنالوجی رہنما شریک تھے۔