ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز نے آج جمعہ کو صبح مسجد نبوی میں نماز ادا کی اور روضہ رسولﷺ پر حاضری دے کر سلام پیش کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مدینہ منورہ میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا استقبال حرمین انتظامیہ میں دینی امور کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن السدیس، وزیر حج اور عمرہ ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ اور مسجد نبوی کے ائمہ، خطبا اور مشائخ نے کیا ہے۔
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز کے ہمراہ مدینہ منورہ کے گورنر شہزادہ سلمان بن سلطان بن عبدالعزیز، وزیر مملکت اور کابینہ کے رکن شہزادہ ترکی بن محمد بن فہد بن عبدالعزیز اور متعدد دیگر حکام بھی موجود تھے۔