خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے 200 سعودی شہریوں کو جسمانی اعضاء عطیہ کرنے پر تیسرے درجے کا شاہ عبدالعزیز تمغہ دینے کی منظوری دے دی ہے۔
مزید پڑھیں
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق جاری شاہی فرمان میں ان سعودی شہریوں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے جنہوں نے اپنی رضا سے مرنے یا دماغی طورپر مردہ قرار دیے جانے کے بعد جسمانی اعضا عطیہ کرنے کی منظوری دی ہے۔
جسمانی اعضاء عطیہ کرنے والے 200 سو شہریوں میں مرد و خواتین شامل ہیں جنہوں نے اپنی رضا سے انسانیت کی بھلائی کے لیے اپنے
جسمانی اعضاء عطیہ کرنے کی منظوری دی ہے۔
خیال رہے مملکت میں متعدد بارخون کا عطیہ کرنے والوں کو بھی شاہی تمغے سے نوازا جاتا ہے جبکہ وہ افراد جو اپنی زندگی میں ہی بعد ازمرگ یا دماغی طورپر مردہ قرار دیئے جانے کی صورت میں اپنے جسمانی اعضاء عطیہ کرتے ہیں انہیں بھی شاہی تمغے سے نوازا جاتا ہے۔