خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزيز آل سعود اور ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز نے نیپال کو ان کے ملک کے یومِ جمہوریت کے موقع پر مبارکباد پیش کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی قیادت نے نیپال کے صدر رام چندر پوڈیل کو تہنیتی پیغام روانہ کئے ہیں۔
سعودی قیادت نے اپنے پیغام میں نیپال کے صدر کے لیے دلی مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ان کی صحت و عافیت کی تمنا اور نیپال کی حکومت اور دوست عوام کے لیے مسلسل ترقی اور خوشحالی کی خواہش ظاہر کی ہے۔