اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

مختلف شہروں میں تیز ہوا، گرد اور غبار، کہیں دھند

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
مكہ کے ساحلی علاقوں میں رات اور علی الصبح دھند کا امکان ہے (فوٹو: سبق)

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج جمعرات کو الجوف، شمالی حدود، حائل، القصيم اور مدينہ منورہ کے مشرقی حصوں میں تیز ہواؤں کے باعث گرد و غبار اُڑنے کا امکان ہے جبکہ مكہ مكرمہ اور مشرقی ریجن کے ساحلی علاقوں میں رات اور علی الصبح کے اوقات میں دھند بننے کا بھی امکان ہے۔

مزید پڑھیں

سبق ویب سائٹ کے مطابق بحیرہ احمر میں سطحی ہوائیں شمالی تا شمال مغربی سمت سے شمالی و وسطی حصوں میں 25 سے 45 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی، جبکہ خليج العقبہ کی سمت 55 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہیں۔ 

جنوبی حصے میں ہوائیں جنوب مشرقی تا جنوب مغربی سمت سے 12 سے 35 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی، جو آبنائے باب المندب

 کی طرف 45 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہو سکتی ہیں۔

موجوں کی اونچائی شمالی و وسطی حصوں میں ڈیڑھ میٹر سے ڈھائی میٹر تک رہے گی، جبکہ جنوبی حصے میں نصف میٹر سے ڈیڑھ میٹر تک اور باب المندب کی سمت دو میٹر تک پہنچ سکتی ہے۔

دوسری طرف محکمہ موسمیات نے تبوک ریجن میں الوجہ اور املج میں شدید ہواؤں سے خبردار کیا ہے۔