اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

رمضان سے قبل ہفتے میں 15.3 ارب ریال کی خریداری، ریاض سرفہرست

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
(فوٹو: انٹرنیٹ)

مملکت میں رمضان سے قبل ایک ہفتے کے دوران 15.3 ارب ریال کی خریداری کی گئی، جس میں دارالحکومت ریاض سرفہرست رہا۔

مزید پڑھیں

سعودی سینٹرل بینک (SAMA) کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق رمضان سے قبل ایک ہفتے  کے دوران صارفین کے اخراجات میں نمایاں سرگرمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق 8 سے 14 فروری 2026 کے دوران پوائنٹ آف سیل کے ذریعے مجموعی طور پر 15.3 ارب ریال خرچ کیے گئے، جبکہ اس عرصے میں تقریباً 252.1 ملین مالی لین دین ہوئے۔

یہ حجم گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں مالیت کے لحاظ سے 4.8 فیصد کم رہا، جبکہ لین دین کی تعداد میں 1.6 فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی۔

saudi shopping market mall discount 6
(فوٹو: انٹرنیٹ)

ساما کے جاری اعداد و شمار کے مطابق خوراک اور مشروبات پر اخراجات تقریباً 2.6 ارب ریال رہے جو 4.3 فیصد کمی کو ظاہر کرتے ہیں۔ اسی طرح ریستورانوں اور کیفے پر 1.7 ارب ریال خرچ کیے گئے جو 4.7 فیصد کم ہیں۔

علاوہ ازیں ملبوسات اور جوتوں کے شعبے میں 1.4 ارب ریال خرچ ہوئے جس میں 0.5 فیصد معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ نقل و حمل پر ایک ارب ریال خرچ کیے گئے جو 1.9 فیصد کم رہے۔

اس کے علاوہ ایندھن اسٹیشنوں پر اخراجات تقریباً ایک ارب ریال رہے اور اس مد میں 3.3 فیصد کمی سامنے آئی۔

saudi shopping market mall discount 2
(فوٹو: اے آئی)

مزید تفصیلات کے مطابق پیشہ ورانہ اور کاروباری خدمات پر 912.4 ملین ریال خرچ ہوئے، الیکٹرانک اور برقی آلات پر 205.8 ملین ریال، تعمیراتی سامان اور بلڈنگ میٹریل پر 438.6 ملین ریال اور زیورات کی مد میں 563.2 ملین ریال صرف کیے گئے۔

ٹیلی کمیونی کیشن پر 208.7 ملین ریال، تعلیمی اخراجات پر 231.5 ملین ریال اور یوٹیلیٹی و عوامی خدمات پر 58.9 ملین ریال خرچ کیے گئے۔ گیس اسٹیشنز پر 0.97 ارب ریال کا اندراج کیا گیا، جبکہ لانڈری سروسز پر 55.8 ملین ریال خرچ ہوئے۔

دیگر مختلف مدات میں اس دورانیے میں ہونے والے اخراجات کی مجموعی مالیت 2.61 ارب ریال سے زائد رہی۔

hands of millennial caucasian lady shopaholic with 2026 01 08 23 15 11 utc
(فوٹو: انٹرنیٹ)

شہروں کے لحاظ سے ریاض سب سے آگے رہا جہاں مجموعی اخراجات تقریباً 5.3 ارب ریال تک پہنچے۔ جدہ دوسرے نمبر پر، جہاں 2.1 ارب ریال خرچ کیے گئے، جبکہ دمام میں تقریباً 0.8 ارب ریال کے لین دین ریکارڈ ہوئے۔

مکہ مکرمہ میں 0.7 ارب ریال اور مدینہ منورہ میں 0.6 ارب ریال خرچ کیے گئے۔ ابھا میں اخراجات 182 ملین ریال رہے، الباحہ میں 60.4 ملین ریال، طائف میں 349.3 ملین ریال اور الخبر میں 430.8 ملین ریال کے اخراجات ریکارڈ کیے گئے۔

واضح رہے کہ یہ اعداد و شمار رمضان سے قبل مارکیٹ میں سرگرمی کی سطح اور صارفین کے رجحانات کی عکاسی کرتے ہیں، جہاں مجموعی اخراجات میں کمی کے باوجود مختلف شعبوں میں نمایاں لین دین جاری رہا۔

weekly POS sale transaction 1 scaled
(فوٹو: سعودی سینٹرل بینک)